ماموں کانجن میں ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والا گرفتار
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اور بوگس اطلاع دے کر پولیس کو گمراہ کرنے والا شخص قانون کی گرفت میں آگیا۔
تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر 550 گ۔ب کے رہائشی ارسلان ولد اسماعیل نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے اس سے 25 ہزار روپے نقدی چھین لی ہے ، جس پر پولیس نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم تفتیش کے دوران کال مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد ثابت ہوئی۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سپرے ادھار لیا تھا اور اس کے پیسے ادا کرنے تھے ، اسی بنا پر اس نے بوگس کال کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور اسے پابند سلاسل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments