چنیوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 14 ملزم گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 اشتہاری گرفتار کیے گئے ، جبکہ گیس ریفلنگ، غفلت و تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور بجلی چوری کے مقدمات میں 6 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 419 مشکوک افراد اور 348 مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 400 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 6 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments