جھنگ میں شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

جھنگ میں شجرکاری مہم کو  مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرصدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری پلانٹیشن مہم، شجرکاری کے اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں جاری شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر، شہری علاقوں، بائی پاسز، شاہراہوں اور دیگر موزوں مقامات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے تاکہ ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...