ڈمپر کی ٹکر سے 18 سالہ حافظ قرآن جاں بحق

ڈمپر کی ٹکر سے 18 سالہ  حافظ قرآن جاں بحق

چناب نگر (نامہ نگار )ڈمپر اور موٹرسائیکل کے تصادم میں 18 سالہ حافظ قرآن جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے نواحی علاقے احمد نگر کا رہائشی حافظ خاور گزشتہ روز کسی کام کے سلسلے میں شہر گیا تھا اور موٹرسائیکل پر واپس گھر جا رہا تھا کہ گھر کے قریب سامنے سے آنے والے ڈمپر نے اسے کچل دیا۔حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ حافظ خاور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...