راہِ انسانیت کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری میں ڈائیلسز وارڈ کے قیام میں تعاون، 8 مشینیں عطیہ
سمندری (نمائندہ دنیا )رفاہی و سماجی تنظیم راہِ انسانیت (رجسٹرڈ) کی صدر محترمہ طاہرہ نواز نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری میں ڈائیلاسز وارڈ کا قیام اور تنظیم کی جانب سے 8 ڈائیلاسز مشینوں کا عطیہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جانب اہم قدم ہے ۔
گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز شہروں کا سفر کرنا پڑتا تھا، تاہم مقامی سطح پر ڈائیلاسز کی سہولت دستیاب ہونے سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments