سمندری روڈ پر اضافی کیرج وے منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

سمندری روڈ پر اضافی کیرج وے منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

سمندری روڈ پر اضافی کیرج وے منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں شاملآمدورفت میں سہولت، ٹریفک دباؤ میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع

 سمندری (نمائندہ دنیا )رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ کی کوششوں سے ساہیوال اور سمندری کے درمیان اہم شاہراہ پر اضافی کیرج وے کی تعمیر کا منصوبہ پنجاب کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ منصوبے کی تکمیل سے دونوں شہروں کے درمیان آمدورفت میں سہولت، ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور تجارتی و زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے ۔منصوبے کی منظوری کے بعد آئندہ مراحل کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ساہیوال، سمندری روڈ کے اضافی کیرج وے منصوبے کا کانسیپٹ منظور ہوچکا ہے جبکہ منصوبے کی مجوزہ لمبائی تقریباً 49 کلومیٹر ہے ۔اضافی کیرج وے کی تعمیر سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بہتر ہونے ، سفر کے وقت میں کمی اور حادثات کے خطرات کم ہونے میں مدد ملنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے پر تعمیراتی کام مقررہ مدت میں شروع کیا جائے تاکہ ساہیوال اور سمندری کے درمیان سفر کرنے والے لاکھوں افراد کو جلد بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...