جڑانوالہ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے تزئین و آرائش کا کام جاری
جڑانوالہ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے تزئین و آرائش کا کام جاریتحصیل انتظامیہ ماڈل شہر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفی کیشن ویژن کے تحت جڑانوالہ کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی زیرنگرانی شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور ماڈل سٹی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہر کی مرکزی اور ملحقہ شاہراہوں پر کرب اسٹونز کو دلکش رنگوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف پلوں کی رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ جڑانوالہ کو جدید، خوبصورت اور ماڈل شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 105 ر۔ب کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز، صحن اور واش رومز میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا جبکہ طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات اور جاری تعلیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کے لیے صاف ستھرا اور صحت مند تعلیمی ماحول یقینی بنایا جائے اور صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments