ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں ختم نبوت تربیتی ورکشاپ

ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں ختم نبوت تربیتی ورکشاپ

ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں ختم نبوت تربیتی ورکشاپ اسلامی تعلیمات کے نفاذ سے معاشرتی مسائل کا حل ممکن ہے :مقررین

چناب نگر (نامہ نگار ) ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں ختم نبوت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر زندگیوں میں مثبت انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل کے لیے اسلامی تعلیمات کا مکمل نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے خلق حسنہ سے دنیا میں عظیم انقلاب برپا ہوا۔ آپ ﷺ نے تاریکیوں کے دور میں توحید و رسالت کی شمع روشن کرکے انسانیت کو اس کے حقیقی مالک کی پہچان کرائی۔ آپ ﷺ کے قول و فعل کی بدولت معاشرہ امن، ایثار اور اخلاص کا گہوارہ بنا جبکہ جاہلانہ رسومات کا خاتمہ کرکے انسانیت کو باوقار زندگی گزارنے کی تعلیم دی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے موجودہ زوال پذیری کی ایک بڑی وجہ اسوہ حسنہ کو پس پشت ڈالنا ہے ۔ نبی کریم ﷺ انسانی حقوق کے عظیم علمبردار ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات بلاامتیاز رنگ و نسل تمام انسانوں کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ تمام دینی جماعتیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے مشن کی تکمیل اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد سے وابستہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...