سدھار بائی پاس چوک پر تجاوزات، ٹریفک کی روانی متاثر
پینسرہ(نمائندہ دنیا )گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 67 ج ب کے قریب سدھار بائی پاس چوک اور ملان پور روڈ پر مبینہ تجاوزات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سڑک کے دونوں اطراف مختلف دکانداروں کی جانب سے سامان اور دیگر اشیا سڑک کنارے تک رکھ دی گئی ہیں، جس سے راستہ تنگ ہونے کے ساتھ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی شہریوں کے مطابق ملان پور روڈ سے بائی پاس کی جانب آنے اور بائی پاس سے ملان پور روڈ کی طرف مڑتے وقت سڑک کنارے رکھی اشیا کے باعث دوسری جانب سے آنے والی ٹریفک واضح دکھائی نہیں دیتی، جس سے حادثات کا خدشہ رہتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مقام پر ٹریفک کا دباؤ بھی رہتا ہے اور آئے روز حادثات کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل اداروں اور متعلقہ ٹریفک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سدھار بائی پاس چوک کا فوری معائنہ کرکے سڑک کنارے قائم تجاوزات ختم کرائی جائیں اور ٹریفک کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments