گوجرہ میں مبینہ اتائیوں حکیموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
گوجرہ(نمائندہ دنیا)تحصیل بھر میں مبینہ اتائی حکیموں کی جانب سے نوجوانوں کو نشہ آور اور جنسی ادویات فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ شہری حلقوں نے متعلقہ حکام سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مونگی ذیل، پکا انا ذیل، شہر اور دیگر علاقوں میں بعض مبینہ اتائی حکیموں نے کلینکس قائم کر رکھے ہیں، جہاں دیسی ادویات کے نام پر نوجوانوں کو مبینہ طور پر نشہ آور اور جنسی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ الزام ہے کہ بعض افراد خالی کیپسولز میں مختلف ادویات بھر کر نوجوانوں کو فراہم کرتے اور ان سے بھاری رقوم وصول کرتے ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر غیر مستند افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ تاکہ نوجوان نسل کو مبینہ طور پر نقصان دہ ادویات کے استعمال سے محفوظ رکھا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments