ڈویژن فیصل آباد میں موبائل ویٹرنری لیبارٹری فعال
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر نگرانی ڈویژن فیصل آباد میں موبائل ویٹرنری لیبارٹری فعال ہے ، جس کے ذریعے ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مویشی پال حضرات کو فیلڈ میں جانوروں کی مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص اور ضروری ویٹرنری تشخیصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
۔موبائل ویٹرنری لیبارٹری کے ذریعے جانوروں کے نمونے حاصل کرکے ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور تدارک کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس اقدام سے مویشی پال افراد کو جانوروں کے علاج اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے فیلڈ میں ہی تشخیصی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ موبائل ویٹرنری لیبارٹری کی سہولت سے ڈویژن بھر کے زیادہ سے زیادہ مویشی پال حضرات کو مستفید کیا جائے اور فیلڈ میں بروقت، معیاری اور مؤثر ویٹرنری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments