جڑانوالہ کی اہم سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد شروع کرنے کا فیصلہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر کی اہم سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں تمام ضروری ہوم ورک اور فزیبلٹی مکمل کر لی گئی ہے۔
یہ بات چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ محسن مظہر نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سب انجینئر رومان ساحر بھی موجود تھے ۔چیف آفیسر محسن مظہر نے بتایا کہ ترجیحی بنیادوں پر ہسپتال روڈ، سٹیڈیم روڈ اور فیصل آباد روڈ کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایکسین اور چیف انجینئر کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے تمام ضروری فزیبلٹی تیار کر لی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر عملی پیش رفت جلد شروع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور شہر کے اہم روٹس کی حالت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments