موچی والا روڈ پر بینک سکیورٹی گارڈ کا قتل بیٹا ملزم نکلا

موچی والا روڈ پر بینک  سکیورٹی گارڈ کا قتل بیٹا ملزم نکلا

گوجرہ(نمائندہ دنیا)موچی والا روڈ پر بنک سکیورٹی گارڈ کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت، مقتول کا بیٹا ہی مبینہ قاتل نکلا، پولیس نے اسے دوست سمیت گرفتار کرلیا۔

چند روز قبل ملت ٹاؤن کا رہائشی اعجاز احمد، جو مقامی بنک میں سکیورٹی گارڈ تھا، ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے تھے ۔واقعہ کے بعد مقتول کا بیٹا احمد خود ہی مقدمہ کا مدعی بن گیا۔ سٹی پولیس گوجرہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر وسیم سہو نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ پولیس کے مطابق بعض شواہد کی بنیاد پر اعجاز احمد کے بیٹے احمد کو حراست میں لیا گیا، جس نے دوران تفتیش مبینہ طور پر اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا والد اسے بعض حرکات سے منع کرتا تھا، جس پر اس نے اپنے دوست ساجد کے ساتھ مل کر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ایک شخص نے احمد کو اطلاع دی تھی کہ اس کا والد ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر جا رہا ہے ، جس پر احمد نے اپنے دوست ساجد کو ساتھ لیا اور راستے میں ساجد نے فائرنگ کرکے اعجاز احمد کو قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...