ایم ڈی ستھرا کا شورکوٹ کا اچانک دورہ، صفائی آپریشن کا جائزہ

ایم ڈی ستھرا کا شورکوٹ کا اچانک  دورہ، صفائی آپریشن کا جائزہ

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب عامر محمود نے شورکوٹ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کی جانب سے جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات اور کارکردگی کا موقع پر جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایم ڈی ستھرا پنجاب نے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر شہریوں سے صفائی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور دریافت کیا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں باقاعدگی سے علاقوں میں پہنچ رہی ہیں یا نہیں اور صفائی کے انتظامات مناسب انداز میں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے صفائی کے نظام اور عملے کی کارکردگی کے بارے میں بھی رائے لی۔عامر محمود نے شورکوٹ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ممبر امن کمیٹی شورکوٹ عمران رضا ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ منیجر محمد بلال، ایریا منیجرز ستھرا پنجاب نوید زاہد اور نمرا لقمان، فیلڈ منیجر وسیم اقبال، سپروائزر میاں طارق، سپروائزر میاں فیصل الرحمن سمیت دیگر متعلقہ افسر و اہلکار بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...