تاجروں کیلئے آسان ٹیکس سکیم کی آگاہی مہم شروع

تاجروں کیلئے آسان ٹیکس سکیم کی آگاہی مہم شروع

ڈویژنل کمشنر توقیر احمد اور ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر بلال احمد کا چوک گھنٹہ گھر کا دورہ

فیصل آباد،ٹو بہ ٹیک سنگھ،  (سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کے لیے آسان ٹیکس سکیم کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر ایف بی آر توقیر احمد اور ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر بلال احمد نے انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد (سکا گروپ) کی دعوت پر چوک گھنٹہ گھر کا دورہ کیا، جہاں سرپرست اعلیٰ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایف بی آر کے نمائندگان امجد لطیف، سفیان علی خان، محمد بلال اور ایم احسن لطیف بھی موجود تھے ۔  ٹو بہ ٹیک سنگھ میں خصوصی ٹیکس سکیم کے حوالے سے آگاہی سیمینار ٹیکس ہاؤس جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...