رقبہ خریداری کا تنازع ، تشدد، مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاج
معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ،متعلقہ پولیس افسروں کے کردار کا جائزہ لینے کا مطالبہ
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رقبہ خریداری کے تنازع پر مبینہ تشدد کے واقعہ کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ فریق نے جھنگ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی شورکوٹ اور متعلقہ ایس ایچ او پر ملزمان کی مبینہ پشت پناہی کا الزام عائد کیا ہے ۔ متاثرین کے مطابق 9 ستمبر 2026 کو رقبہ کی خرید کے معاملے پر پیدا ہونے والی رنجش کے باعث مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، تاہم واقعہ کے باوجود ملزمان کے خلاف تاحال مؤثر قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔متاثرین نے کہا کہ اعلیٰ پولیس حکام کو معاملے سے آگاہ کرنے کے بعد احکامات بھی جاری ہوئے ، تاہم ملزمان کے خلاف کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ معاملہ اعلیٰ پولیس حکام کے نوٹس میں آنے پر ڈی پی او جھنگ نے انکوائری ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے سپرد کرکے رپورٹ طلب کی، جبکہ آر پی او فیصل آباد کی جانب سے ڈی ایس پی آر آئی بی کو انکوائری اور متعلقہ ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments