غیر مستند کلینکس کیخلاف کارروائی، 16 کیسز ڈرگ کورٹ ریفر

غیر مستند کلینکس کیخلاف کارروائی، 16 کیسز ڈرگ کورٹ ریفر

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے 49 کیسز میں متعلقہ افراد کا موقف سنا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹورز اور غیر مستند افراد کی جانب سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے 49 کیسز میں متعلقہ افراد کا موقف سنا۔ بورڈ نے تسلی بخش جواز پیش نہ کرنے پر 16 کیسز ڈرگ کورٹ ریفر کرنے ، 18 کیسز میں وارننگ جاری کرنے جبکہ 14 کیسز کو ریکارڈ مکمل نہ ہونے کے باعث موخر کر دیا۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز زاہد اقبال کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ محسن اصغر اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زاہد اقبال نے کہا کہ ضلع فیصل آباد میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے ۔ ڈرگ انسپکٹرز اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کیسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...