غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی ، 8 ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آن لائن جوئے اور غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی ،8 ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق آن لائن گیمنگ اور جوئے کے پلیٹ فارمز کی نشاندہی ہوئی۔ذرائع کے مطابق 11 سنگل ممبر کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 119.93 ارب روپے کا ٹرن اوور سامنے آیا، جبکہ 5 برانچ لیس کلیکشن اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 5 لاکھ ٹرانزیکشنز کے ذریعے 8.586 ارب روپے موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments