زرعی یونیورسٹی،اینگرو فرٹیلائزرز میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زرعی تحقیق، فصلوں کی غذائیت، کاشتکاروں کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے زرعی یونیورسٹی اور اینگرو فرٹیلائزرز کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس امر کا فیصلہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور اینگرو فرٹیلائزرز کے جنرل منیجر ایگرونومی انیس امین کی قیادت میں وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ڈپٹی منیجر آپریشنز ثاقب علی بلوچ اور ڈاکٹر شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ زرعی یونیورسٹی میں اینگرو لرننگ سینٹر کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ فصلوں میں متوازن اور مؤثر کھاد کے استعمال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments