نماز جنازہ کیلئے آئے 10سے زائد افراد کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے آئے 10سے زائد افراد کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں قائم جنازہ گاہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے آئے ہوئے 10 سے زائد افراد کو جیب تراشوں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا شکار بنا لیا اور ان کی جیبوں سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments