بور ڈ:رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی کی پرنٹنگ ، ترسیل کا سلسلہ ختم
انٹر پارٹ ٹو کے 1لاکھ 90 ہزار امیدواروں کے کارڈز سافٹ فارم میں جاری
لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات دینے والے ایک لاکھ 90 ہزار امیدواروں کے لیے رزلٹ کارڈز کے اجرا کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے ۔ اب طلبہ کو رزلٹ کارڈ کی پرنٹ شدہ کاپی کے لیے بورڈ یا تعلیمی ادارے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔لاہور تعلیمی بورڈ نے رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی کی پرنٹنگ اور ترسیل کا سلسلہ ختم کردیا ہے ۔ بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ایک لاکھ 90 ہزار امیدواروں کے رزلٹ کارڈز سافٹ فارم میں جاری کیے گئے ہیں۔ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈ متعلقہ تعلیمی اداروں کے پورٹل پر بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے رزلٹ کارڈ کی سافٹ کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے ۔نئے رزلٹ کارڈ پر کیو آر کوڈ بھی موجود ہوگا، جسکے ذریعے امیدوار کے نتائج کی آن لائن تصدیق کی جاسکے گی۔ بورڈ حکام کے مطابق ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سے طلبہ کو اپنے تعلیمی ریکارڈ تک فوری اور آسان رسائی حاصل ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments