41اضلاع میں یونین کونسلز کی تعداد600 6ڈکلیئر

41اضلاع میں یونین کونسلز کی تعداد600 6ڈکلیئر

یونین کونسلز کی تقسیم کو سینٹرلائزڈ سسٹم میں اپ لوڈ ،گزٹ نوٹیفکیشن جاری

لاہور (عمران اکبر )حکومت پنجاب نے مقامی حکومتوں کے الیکشن سے قبل رقبے اور آبادی کے لحاظ سے ڈیٹا سینٹرلائیزڈ ڈکلیئر کرنے کا دعویٰ کر دیا، پنجاب کے 41اضلاع میں یونین کونسلز کی تعداد 6 ہزار 6سو ڈکلیئر کر دی گئی، بلدیاتی الیکشن سے قبل صوبہ پنجاب کی آبادی 12کروڑ 33لاکھ 20ہزار 314 کے اعداد و شمار کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ۔ صوبہ بھر میں اربن یونین کونسلز کی تعداد2496 ڈکلیئر کر دی گئیں ،صوبہ بھر میں 4104 یونین کونسلز رورل ڈکلیئر کی گئیں ،لاہور کی 433 یونین کونسلز اربن ڈکلیئر کر دی گئیں ،لاہورکی آبادی 1 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 82نفوس پر مشتمل، فیصل آبادکی 443 یونین کونسلز، آبادی 90لاکھ 75ہزار 819، گوجرانوالہ کی 226  یونین کونسلز، آبادی 48 لاکھ 9ہزار 40،راولپنڈی 220 یونین کونسلز، آبادی 42 لاکھ 14 ہزار 61،ملتان کی 266 یونین کونسلز، آبادی 53 لاکھ 16 ہزار 839 سیالکوٹ کی 240 یونین کونسلز، آبادی 44 لاکھ 22 ہزار 913، بہاولنگرکی 206 یونین کونسلز، آبادی 35 لاکھ 50 ہزار 34، بہاولپورکی 232 یونین کونسلز، آبادی 41 لاکھ 96 ہزار 371 نفوس پر مشتمل ہیں،بھکرکی 116 یونین کونسلز، آبادی 19 لاکھ 57 ہزار 470چکوال کی 72 یونین کونسلز، آبادی 11 لاکھ 32 ہزار 608،چنیوٹ کی 91یونین کونسلز، آبادی 15 لاکھ 63 ہزار 24،ڈی جی خان کی 129 یونین کونسلز، آبادی 24 لاکھ 28 ہزار 394،گجرات کی 179 یونین کونسلز، آبادی 31 لاکھ 60 ہزار 852،حافظ آبادکی 76 یونین کونسلز، آبادی 13 لاکھ 19 ہزار 909،جھنگ کی 169 یونین کونسلز، آبادی 30 لاکھ 45 ہزار 393،جہلم کی 87 یونین کونسلز، آبادی 13 لاکھ 41 ہزار 775،قصورکی یونین کونسلز، آبادی 40 لاکھ 84 ہزار 286،خانیوال کی 188 یونین کونسلز، آبادی 33 لاکھ 64 ہزار 077،خوشاب کی 95 یونین کونسلز، آبادی 15 لاکھ 01 ہزار 089،کوٹ ادو کی 84 یونین کونسلز، آبادی 14 لاکھ 86 ہزار 758،لیہ کی 120 یونین کونسلز، آبادی 21 لاکھ 02 ہزار 386،لودھراں کی 109 یونین کونسلز، آبادی 19 لاکھ 28 ہزار 299،منڈی بہاؤالدین کی 107 یونین کونسلز، آبادی 18 لاکھ 29 ہزار 486،میانوالی کی 67 یونین کونسلز، آبادی 11 لاکھ 11 ہزار 452،،مری کی 47 یونین کونسلز، آبادی 3 لاکھ 64 ہزار 078،،مظفرگڑھ کی 191 یونین کونسلز، آبادی 35 لاکھ 28 ہزار 567،ننکانہ صاحب کی 95 یونین کونسلز، آبادی 16 لاکھ 34 ہزار 871،نارووال کی 110 یونین کونسلز، آبادی 19 لاکھ 50 ہزار 95،اوکاڑہ کی 185 یونین کونسلز، آبادی 34 لاکھ 49 ہزار 90،،پاکپتن کی 116 یونین کونسلز، آبادی 21 لاکھ 36 ہزار 170،رحیم یار خان کی 295 یونین کونسلز، آبادی 55 لاکھ 64 ہزار 703،راجن پور کی 142 یونین کونسلز، آبادی 23 لاکھ 81 ہزار 04،،اٹک کی 129 یونین کونسلز، آبادی 20 لاکھ 57 ہزار 529،ساہیوال کی 154 یونین کونسلز، آبادی 28 لاکھ 61 ہزار 811،سرگودھا کی 236 یونین کونسلز، آبادی 41 لاکھ 44 ہزار 260،،شیخوپورہ کی 229 یونین کونسلز، آبادی 40 لاکھ 49 ہزار 418،تلہ گنگ کی 39 یونین کونسلز، آبادی 6 لاکھ 02 ہزار 246 تونسہ کی 61 یونین کونسلز، آبادی 9 لاکھ 65 ہزار 311 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 144 یونین کونسلز، آبادی 25 لاکھ 11 ہزار 962،وہاڑی کی 187 یونین کونسلز، آبادی 34 لاکھ 30 ہزار 42،وزیرآباد کی 61 یونین کونسلز، آبادی 9 لاکھ 93 ہزار 412 نفوس پر مشتمل ہے ۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا دعویٰ ہے کہ 2025ایکٹ کے مطابق اربن رورل یونین کونسلزکی تقسیم ڈکلیئرڈ کر دی گئی ،یونین کونسلز کی تقسیم کو سینٹرلائزڈ سسٹم میں اپ لوڈ کر دیا گیا، مقامی الیکشن دسمبر اور جنوری میں کرانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...