شہر میں سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کامنصوبہ تیار

شہر میں سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کامنصوبہ تیار

ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں 93 کروڑ کی سولر لائٹس نصب کی جائیں گی

لاہور( شیخ زین العابدین )لاہور میں پہلی بار ایک ارب روپے کے قریب لاگت سے سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں مجموعی طور پر 93 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد کی سولر لائٹس نصب کی جائیں گی۔منصوبے کا مقصد سٹریٹ لائٹس کے لیے روایتی بجلی پر انحصار کم کرکے توانائی کے اخراجات میں کمی لانا ہے ۔ایل ڈی اے سٹی میں منصوبہ چھ ماہ جبکہ گلبرگ میں سولر لائٹس کی تنصیب دو ماہ میں مکمل کرنے کا پلان ہے ۔دستاویزات کے مطابق لاہور میں سٹریٹ لائٹس کے لیے سولر انرجی کے استعمال کا دائرہ وسیع کرنے کی تیاری۔ایک ارب روپے کے قریب لاگت سے شہر میں سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کا اب تک کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں مجموعی طور پر 93 کروڑ 47 لاکھ 3 ہزار 623 روپے کی لاگت سے سولر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر میں پیکیج فائیو کے لیے 38 کروڑ 84 لاکھ 51 ہزار 397 روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس پیکیج کے تحت سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے گی۔جناح سیکٹر پیکیج سکس میں سولر لائٹس کی تنصیب پر 39 کروڑ 66 لاکھ 9 ہزار 99 روپے خرچ ہوں گے ۔یوں ایل ڈی اے سٹی کے دونوں پیکیجز پر مجموعی طور پر 78 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...