بھوآنہ: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 نوجوان شدید زخمی
بھوآنہ (نمائندہ دنیا )بھوآنہ واگھ روڈ پر پل خضر الیاس کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت عثمان طاہر ولد طاہر عباس، عمر 16 سال، محمد حسنین ولد ظفر عبداللہ، عمر 19 سال، اور عمر فاروق ولد عابد علی، عمر 17 سال، ساکنان بھوآنہ کے نام سے ہوئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments