تحفظ حرمین شریفین سیمینار، اتحاد امت اور استحکام پاکستان پر زور
امت مسلمہ حرمین شریفین کے دفاع،تحفظ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی : مقررین
گوجرہ (نمائندہ دنیا ) قرآن و سنت اسلامک سنٹر گوجرہ کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین سیمینار منعقد ہوا، جس کی سرپرستی امیر جماعت اہل حدیث پنجاب علامہ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کی۔ سیمینار میں مقررین نے تحفظ حرمین شریفین کے ساتھ اتحاد امت اور استحکام پاکستان کی اہمیت پر بھی زور دیا۔سیمینار میں مفتی افتخار الحسن، مولانا محمد عاصم، ایم اکرم سعید، سید سہیل احمد گیلانی، ڈاکٹر محمد مرتضیٰ، ڈاکٹر محمد ناصر، قاری عبدالوحید، ثاقب محمود بٹ، عبدالحنان زید، میاں سفیان سلیم، زوہیب احمد، عبداللہ ناصر سمیت تمام مکاتب فکر کے علما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
مقررین نے اتحاد امت کے حوالے سے دین کی متفقہ اور مشترکہ تعلیمات کو عام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کے استحکام کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امت مسلمہ حرمین شریفین کے دفاع اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی اور مقدس مقامات کی سلامتی کے لیے متحد رہے گی۔سیمینار کے اختتام پر اتحاد امت، استحکام پاکستان اور حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments