شہریوں کے مسائل حل،تھانوں میں احترام یقینی بنایا جائیگا :ڈی پی او
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے
چناب نگر (نامہ نگار) ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو بہتر پبلک سروس ڈلیوری فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تھانوں اور دفاتر میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کے مسائل جلد از جلد حل کریں اور انہیں بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے۔
کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ اگر کسی شہری کا مسئلہ متعلقہ تھانے میں حل نہیں ہوتا تو وہ بلاجھجک ان کے دفتر تشریف لائے ، جہاں اس کے مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے ۔ شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد ہونے والی جرائم کی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی کرکے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments