چناب نگر: اسوۂ حسنہ پر عمل ہی محبت رسولؐ کا تقاضا ہے ، عبداللطیف خالد چیمہ
چناب نگر (نامہ نگار)مجلس احرار اسلام کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ۔۔۔
اسوۂ حسنہ پر عمل محبت رسولؐ کا تقاضا ہے ، جبکہ نبی کریمؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے عملی نمونہ ہیں۔ سیرت النبیؐ سے دوری کے باعث معاشرہ مختلف مسائل سے دوچار ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیرت مصطفیٰؐ انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور اتباع رسولؐ ہی میں کامیابی ہے ۔ نبی کریمؐ کی تعلیمات قیامت تک انسانیت کی فلاح اور نجات کا ذریعہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments