جھنگ میں صفائی کا نظام تسلی بخش، سڑکوں کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیا جائے :شہباز احمد گجر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ، جے یو آئی ضلع جھنگ کے رہنماؤں مولانا محمد طاہر۔۔۔
قاری اقبال حیدری، مولانا ریاض، انجینئر نصراللہ ڈھڈی، مولانا موسیٰ کلیم، مولانا نورالدین ذنگی، سید مسرور حسین شاہ، مولانا محمد ساجد، شیخ علی شکیل اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع جھنگ میں سڑکوں، گلیوں اور دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کا کام تسلی بخش ہے ، جس پر ڈپٹی کمشنر جھنگ کی نگرانی اور کاوشیں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں جھنگ کی مختلف سڑکوں کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال ہونے کے باعث ان کی حالت دگرگوں ہو چکی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments