جڑانوالہ کے طالب علم محمد اویس کی نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ میں دوسری پوزیشن
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پنجاب کالج جڑانوالہ کے ہونہار طالب علم محمد اویس نے فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے جڑانوالہ کا نام روشن کردیا۔
شاندار کامیابی پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے محمد اویس اور کالج کے پرنسپل پروفیسر احمد سلمان کو اپنے دفتر مدعو کیا، ان کی محنت اور قابلیت کو سراہتے ہوئے پھولوں کے تحائف پیش کیے اور خراج تحسین پیش کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی سرپرستی ہمارا قومی فرض ہے ۔ انہوں نے محمد اویس، ان کے والدین اور کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments