ٹھیکریوالا: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا آر ایچ سی چک 30 ج ب کا دورہ
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صدر مقصود انجم نے رورل ہیلتھ سینٹر چک نمبر 30 ج ب کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انچارج وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آمنہ سلیم نے انہیں ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے اور دستیاب طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی، نرسری، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ، لیبر روم، آپریشن تھیٹر، میڈیسن اسٹور اور وارڈز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج اور دیگر مریضوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments