حکومت فیسیں مہنگی کرکے غریب کے بچوں پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کیوں کر رہی :اعجاز چودھری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی فیصل آباد کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہاکہ ملک میں کیا ہو رہا ہے صحت و تعلیم مہنگی بجلی و گیس پٹرول مہنگا ادویات بھی مہنگی ہو چکی ہیں۔۔۔
پنجاب حکومت فیسیں مہنگی کرکے غریب عوام کے بچوں پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کیوں کر رہی ہے ؟طبقاتی نظام تعلیم کی آڑ میں غریب عوام کے بچوں کو بھاری بھرکم فیسوں کا بوجھ ڈال کر تعلیم سے محروم کر نے کی سازش ہو رہی ہے جو کہ انتہائی افسوس نا ک ہے گور نر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں زیر تعلیم سفید پوش گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کو در پیش زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بڑھنے والی فیسوں کے خلا ف فوری ایکشن لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments