شیعہ علما کونسل کی تقریب، جناح ٹاؤن کے 20 یو نٹس کا قیام

شیعہ علما کونسل کی تقریب، جناح ٹاؤن کے 20 یو نٹس کا قیام

پینسرہ (نمائندہ دنیا ) شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام تحصیل صدر جناح ٹاؤن کے تقریباً 20 یونٹس کے قیام اور ان کے صدور و جنرل سیکرٹریز میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب جامع مسجد محمدی، چک نمبر 245 حسین آباد فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔

 تقریب کے دوران تحصیل جناح ٹاؤن کے 20 یونٹس کے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل فیصل آباد علامہ نصرت عباس، ضلعی نائب صدر علامہ ناصر عباس ساجد نجفی، جنرل سیکرٹری سجاد حسین، صوبائی مسئول شعبہ تبلیغات علامہ فضل عباس جعفری، نائب صدر و مسئول شیعہ علماء کونسل فیصل آباد رانا غلام شبیر، تحصیل صدر جناح ٹاؤن فرخ عباس جعفری، جنرل سیکرٹری تحصیل جناح ٹاؤن سید آصف رضا شاہ سمیت دیگر عہدیداران اور معززین نے شرکت کی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...