کال سنتے شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب سلامت نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments