جھمرہ :گھریلو ملازمہ نے گھر کی الماریوں کا صفایا کردیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھریلو ملازمہ گھر کی الماریوں سے قیمتی سامان چوری کرکے لے گئی۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں قائم واپڈا سٹی کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ ان کے ہاں بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی، جس نے دوران ملازمت الماریوں سے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، زیورات، گھڑیاں، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments