کھرڑیانوالہ :گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر چور الماریوں کا صفایا کرگئے

 کھرڑیانوالہ :گھر کا دروازہ کھلا  دیکھ کر چور الماریوں کا صفایا کرگئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان الماریوں سے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

 تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں آصف نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائل فون، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...