2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار اسلحہ اور نقدی برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا، جن کی شناخت عمران اور عامر کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے درجنوں واقعات میں ملوث نکلے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments