سسرالیوں نے شیر خوار بیٹا چھین کر خاتون کو گھر سے نکال دیا
پولیس نے 15 روزہ بچے کو بازیاب کراکردوبارہ ماں کے حوالے کردیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شیر خوار بچے کو چھین کر خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور گھر سے نکالنے والے سسرالیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسکان نامی خاتون نے تھانہ ویمن پولیس کو بتایا کہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر اس کے سسرالیوں نے اسے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا اور اس سے 15 روزہ شیر خوار بیٹا چھین کر گھر سے باہر نکال دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیر خوار بچے کو بازیاب کراکر متاثرہ خاتون کے حوالے کردیا، جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments