گمشدہ ذہنی مریضہ ماں اور دو سالہ بچہ تلاش کر کے ورثا کے سپرد
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تھانہ ساندل بار پولیس نے گمشدہ ذہنی مریضہ ماں اور دو سالہ بچے کو تلاش کر کے ورثاکے حوالے کر دیا۔
چک 29 ج ب سے ہفتہ قبل گھر سے نکل کر لاپتہ ہونے والی 26 سالہ صائمہ اور اسکے دو سالہ بچے کو پولیس نے جدید وسائل کے ذریعے تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ سے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments