جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو تیل چھڑک کر آ گ لگا دی
گوجرہ کی رہائشی تسلیم بری طرح جھلس گئی، پولیس نے ملزم نثا ر کو گرفتار کرلیا
گو جرہ (نما ئندہ دُنیا)گھریلو جھگڑے پر خاوند نے تیل چھڑک کر بیوی کو آ گ لگا دی ۔ محلہ گلشن زبیدہ کا لونی گوجرہ کے نثا ر کا اپنی اہلیہ 38 سا لہ تسلیم سے اکثر جھگڑا رہتا تھا،گزشتہ روزدوبارہ جھگڑا ہو گیا تو نثارنے بیوی پر تیل چھڑک کر آ گ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں سے مخدوش حا لت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل فیصل آ باد ریفر کردیا گیا جہا ں اسکی حالت نازک بیا ن کی جا تی ہے ۔ اطلا ع پر سٹی پو لیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر نثا ر کو گرفتار کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments