نوسر بازوں نے شہری کو پولیس ملازمین ظاہر کرکے لوٹ لیا
عدنان سے پیپلز کالونی میں واردات، ریاست ایئرپورٹ کے علاقے میں لٹ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں عدنان نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی اور موبائل ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں ریاست نامی شہری کو نوسر بازوں نے روک کر خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دیکر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر ملزموں کی تلاش کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments