محکمہ ویٹ اینڈ میئرز کی غیر متعلقہ افراد سے فیس ادا نہ کرنیکی ہدایت

محکمہ ویٹ اینڈ میئرز کی غیر متعلقہ افراد سے فیس ادا نہ کرنیکی ہدایت

سرکاری انسپکٹرز کے علاوہ کسی شخص سے رسید یا تصدیق حاصل نہ کی جائے :محمد عرفان

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) محکمہ ویٹ اینڈ میئرز ضلع فیصل آباد نے تمام فیکٹری مالکان، منیجرز اور دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ ویٹ اینڈ میئرز سے متعلق اپنی رسید اور تصدیق صرف محکمہ کے مجاز انسپکٹرز سے ہی کرائیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد عرفان نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں امتیاز علی شاہ، اسامہ رؤف، عبدالمنان اور محمد نقاش انسپکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض غیر متعلقہ اور نجی افراد، جو بنیادی طور پر آلات کی مرمت کا کام کرتے ہیں، خود کو سرکاری انسپکٹر ظاہر کرکے شہریوں سے محکمہ کی سرکاری فیس وصول کر رہے ہیں، جبکہ بعض صورتوں میں یہ رقم سرکاری خزانے میں بھی جمع نہیں کرائی جاتی۔ تمام متعلقہ افراد کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو سرکاری فیس ادا نہ کریں اور رسید یا تصدیق صرف مذکورہ مجاز انسپکٹرز سے حاصل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے بھی کیا جا چکا ہے ۔ عوام الناس ایسے کسی بھی شخص کی نشاندہی فوری طور پر محکمہ کو کریں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...