جڑانولہ : جھال چوک میں موبائل شاپ پر 5لاکھ سے زائد کی ڈکیتی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے جھال چوک میں مسلح ڈاکوؤں نے موبائل شاپ پر واردات کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔
احسان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل شاپ میں داخل ہوئے اور اسے یرغمال بنا کر واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments