شہری کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، 4 جعلی اہلکار گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چنیوٹ کے علاقے عثمان آباد میں شہریوں کی بروقت ہشیاری اور پولیس کی فوری کارروائی کے نتیجے میں شہری کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پولیس نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی اسپیشل ٹیم ظاہر کرکے شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے چار مبینہ جعلی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چار مشکوک افراد نے مقامی شہری محمد یونس کو زبردستی حراست میں لینے کی کوشش کی۔ ملزمان نے خود کو اے این ایف کی اسپیشل ٹیم کا اہلکار ظاہر کر رکھا تھا اور شہری کو مبینہ طور پر بلیک میل کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ دوران واردات علاقہ مکینوں کو شک ہوا تو انہوں نے ملز موں سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے سرکاری شناخت طلب کی، تاہم ملزمان مبینہ طور پر کوئی سرکاری شناختی کارڈ یا دیگر دستاویز پیش نہ کر سکے ۔ علاقہ مکینوں نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، جس پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور چاروں افراد کو حراست میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments