ڈکیتی اور چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ستیانہ کے علاقے میں شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور قیمتی اشیا چھیننے میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہزاد ملنگ، مہتاب اور شہزاد نامی ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ ملزموں نے مبینہ طور پر سات وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments