بھیرہ : آٹے کا بحران، 15 کلو تھیلا 2500کا ہو گیا

بھیرہ : آٹے کا بحران، 15 کلو تھیلا 2500کا ہو گیا

بھیرہ : آٹے کا بحران، 15 کلو تھیلا 2500کا ہو گیا آٹے کی قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سرکاری پوائنٹس پر فراہمی بحال کی جائے

بھیرہ (نامہ نگار دنیا )ضلعی محکمہ خوراک کی مبینہ غفلت کے باعث شہر میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے ۔ مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 2200 سے 2500 روپے تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ سرکاری پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی بھی بند ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں محمد صابر، مہتاب حسین، فرخ عباس اور محمد اقبال نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیرہ میں آٹے کی قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سرکاری پوائنٹس پر فراہمی بحال کی جائے اور مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے بھی متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر آٹا دستیاب ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...