خوشاب میں انسدادِ سموگ اجلاس، صنعتی یونٹس کی نگرانی سخت کرنیکی ہدایت
خوشاب (نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں انسدادِ سموگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران، شوگر ملز انتظامیہ اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز غزالہ کنول، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد عبداللہ، ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع کونسل اور ایڈمن آفیسر شوگر ملز جوہر آباد گلریز خان سمیت دیگر افسر شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران ایڈمن آفیسر شوگر ملز اور ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر نے انسدادِ سموگ کے لیے جاری سرگرمیوں، ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور متعلقہ کارروائیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments