جھنگ میں پانی کے نالے سے نومولود بچی کی لاش برآمد
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیر کوٹ روڈ پر موضع کابلی میں پانی کے نالے سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم افراد بچی کو نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو کنٹرول نے قریبی ایمبولینس روانہ کر دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچی کی لاش پولیس کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ منتقل کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments