گھر کی چھت پر سوئے افراد کے موبائل فون اور نقدی چوری

گھر کی چھت پر سوئے افراد کے  موبائل فون اور نقدی چوری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقے میں گھر کی چھت پر سوئے افراد کے سرہانے رکھے چار موبائل فون، ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔

علی حمزہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کی چھت پر سو رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان ان کے سرہانے رکھا سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...