آرپی اوکاخدمت مرکز کا دورہ، عوامی سہولیات کا جائزہ
شہریوں کو معیاری پولیس خدمات کی فراہمی اولین ترجیح : انعام الرحمن ملک
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آرپی او انعام الرحمن ملک نے خدمت مرکز فیصل آباد کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انچارج خدمت مرکز نے آر پی او کو مرکز کے امور، طریقہ کار اور عوام کو فراہم کی جانے والی پولیس خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔آر پی او انعام الرحمن ملک نے کہا کہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور معیاری پولیس خدمات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ خدمت مراکز کا بنیادی مقصد عوام کو پولیس سے متعلق مختلف سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا ہے تاکہ شہری آسانی اور سہولت کے ساتھ ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور خدمت مراکز کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں کو مؤثر، شفاف اور فوری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments