2 موٹر سائیکلوں میں تصادم سیکنڈ ایئر کا طالب علم جاں بحق

2 موٹر سائیکلوں میں تصادم  سیکنڈ ایئر کا طالب علم جاں بحق

گوجرہ (نمائندہ دنیا) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ محلہ حفیظ پارک کے رہائشی علی اکبر کا نوجوان بیٹا زین اکبر موٹر سائیکل پر جھنگ روڈ سے گھر آ رہا تھا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے قریب سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...